آسٹریلیا نے میلبورن کرکٹ گرائونڈ پر سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دے دیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:36

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) آسٹریلیا نے میلبورن کرکٹ گرائونڈ پر سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دے دیا، میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 624 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، یہ میلبورن کرکٹ گرائونڈ پر سب سے بڑا سکور ہے، کپتان سٹیون سمتھ نے 165 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس میچ میں کینگروز نے اننگز اور 18 رنز سے فتح حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :