قومی کرکٹ ٹیم کو مسلسل پانچویں ٹیسٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:36

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کو مسلسل پانچویں ٹیسٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں نے اپنا روایتی کھیل پیش کیا اور پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے اننگز اور 18 رنز کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، یہ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دوسری اور مسلسل پانچویں شکست ہے، اس سے قبل 1999 میں پاکستانی ٹیم کو مسلسل پانچ ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :