سٹیون سمتھ کی میچ وننگ اننگز، مرد میدان قرار پائے

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:36

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے پاکستان کے خلاف میلبورن ٹیسٹ کے آخری روز عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 165 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 13 چوکے شامل تھے، سمتھ کی اس شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو ڈرامائی انداز میں اننگز اور 18 رنز سے شکست دی، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔