مچل سٹارک نے ایم سی جی میں ایک اننگز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:27

مچل سٹارک نے ایم سی جی میں ایک اننگز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے ..

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں ایک اننگز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، گزشتہ روز باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز مچل سٹارک نے آٹھویں نمبر بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 7 فلک شگاف چھکے شامل تھے، اس طرح وہ میلبورن گرائونڈ پر ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلوی آل رائونڈ اینڈریو سائمنڈز کے پاس تھا انہوں نے 2005 میں جنوبی افریقہ کے خلاف چھ چھکے لگائے تھے۔

متعلقہ عنوان :