مصباح الحق نے آسٹریلیا کے ہاتھوں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:26

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق نے آسٹریلیا کے ہاتھوں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا، گزشتہ روز میلبورن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب مستقبل کے بارے میں سوچنے کا وقت آگیا ہے، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ دو سے تین روز میں کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ میں شکست کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں اچھا سکور کرنے کے باوجود شکست پر بہت مایوسی ہوئی، کریڈٹ آسٹریلوی بلے بازوں کو جاتا ہے جنہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بائولرز آسٹریلوی بلے بازوں کو قابو کرنے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ مصباح الحق کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچز میں کارکردگی مایوس کن رہی، برسبین میں کھیلے گئے میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے چار اور دوسری میں پانچ رنز بنائے، اسی طرح میلبورن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہ 11 اور دوسرے میں صفر پر آئوٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :