سوچا بھی نہیں تھا اتنا مایوس کن پرفارم کرینگے ، مصبا ح الحق

جیت کر کریڈٹ پوری آسٹریلین ٹیم کو جاتا ہے ،ہم اچھا نہ کھیل سکے ، کپتان

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:26

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین کاکردگی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم اتنا مایوس کن پرفارم کریں گے۔ میلبورن ٹیسٹ میں جیت کا کریڈٹ پوری آسٹریلین ٹیم کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم دبائو میں تھے اور یہ ایک دلچسپ کھیل تھا اور ہمیں اچھا کھیلنا چاہئے تھا۔

اظہر علی نے پہلی اننگز میں بہترین بلے بازی کی جس کے باعث ہم نے اچھا سکور کیا لیکن بائولنگ کر کے آسٹریلیا کو کنٹرول نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں بلے بازی اور بائولنگ دونوں ہی اچھی کرنا پڑتی ہیں۔ اس میچ میں جیت کا کریڈٹ پوری آسٹریلین ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے ہم سے زیادہ اچھا کھیل پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :