جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر فلمیں بناکر ہم بین الاقوامی طور پر اپنی منفرد شناخت بناسکتے ہیں، جاوید شیخ

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:23

جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر فلمیں بناکر ہم بین الاقوامی طور پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء)اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر فلمیں بناکر ہم بین الاقوامی طور پر اپنی منفرد شناخت بناسکتے ہیں۔پاکستانی فلم انڈسٹری نے بڑا عروج دیکھا ہے جس پر یقینا رشک کیا جا سکتا ہے ، صرف فلم انڈسٹری ہی نہیں ہر شعبے میں عروج و زوال آتا ہے لیکن ہمارے اندر زوال کو عروج میں بدلنے کی ہمت اور صلاحیت ہونی چاہیے کئی ایک فلمیں بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں کیا۔ جاوید شیخ نے کہا کہ ہماری انڈسٹری تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے لیکن ہمیں تبدیلی کی رفتار کو بڑھانا ہوگا بصورت دیگر ہم بہت پیچھے رہ جائینگے۔فلم چیف صاحب بناکر بحران زدہ فلم انڈسٹری کو ایک نیا رخ دکھایا تھا اسکے بعد کئی ایک فلمیں بنائیں مگر دیگر فلمسازوں کی کاوشیں فلم انڈسٹری کو بحرانی کیفیت سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔ 2017 میں اپنے فینز کو ذاتی پروڈکشنز کے ذریعے معیاری فلمیں دینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔