ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے ایلکس اوبانین سے منگنی کا اعلان کردیا

ایلکس نے میرے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر چار الفاظ بولے جس پر میں نے جواب میں ہاں کر دی ، ٹینس سٹار

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:23

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) ٹینس کوئین سرینا ولیمز نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا۔دی گارڈین کے مطابق ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے ایلکس اوبانین کے ساتھ اپنی منگنی کی تصدیق کر دی۔انہوں نے ایک نظم کی صورت میں منگنی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلکس اوبانین نے روم میں ہونے والی پہلی ملاقات کے دوران مجھے شادی کی پیش کش کی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ایلکس اوبانین نے میرے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر چار الفاظ بولے جس پر میں نے جواب میں ہاں کر دی۔دوسری جانب ایلکس اوبانین نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں سرینا ولیمز کی رضا مندگی کے بعد اظہار مسرت کرتے ہوئے لکھاہے کہ ’’تم نے مجھے زمین پر سب سے زیادہ خوش قسمت آدمی بنا دیا ہے‘‘۔دونوں کی منگنی کی خبر نے بہت سے افراد کو حیران کر دیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی محبت کو تاحال خفیہ رکھا ہوا تھا تاہم ابھی تک دونوں کی جانب سے شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ایلکس اوہانین کیلی فورنیا میں ویب سائٹ ریڈیٹ کے بانی ہیں۔دونوںکے تعلقات کا آغاز 2015ئ میں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :