میلبورن ٹیسٹ میں پاکستا ن کو بدتر ین شکست

آسٹریلیا نے اننگز اور 18 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0سے اپنے نام کرلی دوسری اننگز میں قومی ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ، اظہر علی 43 ، یونس خان 24 ، سرفراز احمد 43 رنز بنا سکے ، سٹارک کی 4 ، لیون کی 3 اور ہیزل ووڈ کی 2 وکٹیں کینگروز نے 624رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی ، سٹیون سمیتھ 165رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، مچل سٹارک کے برق رفتار 84رنز بنائے

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:22

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) آسٹریلیانے میلبورن ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو بری طرح شکست دیدی ، قومی ٹیم ایک اننگز اور 18 رنز سے میچ ہار گئی جس کے بعد میزبان ٹیم ا آسٹریلیاکو سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین میلبورن میں کھلیے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی ، کینگروز نے اپنی پہلی اننگز پاکستان کے 443کے تعاقب میں8 وکٹوں پر624 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پانچویں روز قومی ٹیم ن مایوس کن بیٹنگ کر تے ہوئیصرف163 کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی۔

میچ میں آج آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 465رنز 6وکٹ پر دوبارہ شروع کی تو سٹیون سمیتھ اور مچل سٹارک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں نے ساتویں وکٹ پر 154رنز کی شراکت بھی قائم کری ہے۔ کینگروز کی جانب سے کپتان سٹیون سمیتھ 165رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔قومی ٹیم کو آج کی پہلی کامیابی مچل سٹارک کی وکٹ پر ملی جو برق رفتار 84 رنز سکور کرکے سہیل خان کا تیسرا شکار بنے۔

اس کے بعد آٹھویں وکٹ نیتھن لیون کی یاسر شاہ نے حاصل کی۔ وہ 12 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔نیتھن لیون کے آئوٹ ہوتے ہی کینگروز کپتان نے اپنی اننگز 624رنز 8 وکٹ پر 181رنز کی برتری کے ساتھ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔گرین شرٹس نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 3کے سکور پر سمیع اسلم کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ وہ ایک رن بنا کر جوش ہیزل وڈ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے ہیں۔

بابر اعظم نے بھی تو چل میں آیا پر عمل کرتے ہوئے صرف 3رنز بنائے اور مچل سٹار ک کی گیند پر ایل بی ڈبئیوہو گئے۔ بعد میں تجربہ کار بیٹسمین 24رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور پھر کپتان مصباح الحق بھی بغیر سکور بنائے کیچ دے بیٹھے۔ جس کے بعد اسد شفیق 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اظہر علی نے 43 سکور بنائے اور جوش ہزیلوڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ محمد عامر بھی صرف 11رنز ہی بنا سکے۔

سرفراز احمد 46 کے انفرادی سکور پر ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ کر آئوٹ ہوئیاور پھر وہاب ریاض بھی بغیر کوئی سکور بنائے چلتے بنے۔بعد میں یاسر شاہ بھی ہمت ہار گئے اور کوئی سکور نہ بنا سکے۔ اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کی181 رنز کے تعاقب میں صرف 163 سکور بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ آسٹریلوی گیند بازمچل سٹارک نے 4 نیتھن لائن 3،جوش ہزیلوڈ نے 2جبکہ جیکسن برڈ نے ایک کھلاڑی کو آئو ٹ کیا۔