یوسین بولٹ نے اپنے الوداعی سیزن میں خود کو 100 میٹر ریس تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:17

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) جمیکا کے ٹریک سپر اسٹار یوسین بولٹ نے اپنے الوداعی سیزن میں خود کو 100 میٹر ریس تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

اولمپکس میں 9 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے بولٹ نے کہا کہ فی الحال یہ میرا آخری سیزن ہے اس لیے میں اس سے پوری طرح لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں، گذشتہ 10 برس کے دوران میں نے بہت زیادہ محنت کی اس لیے میری توجہ اب 100 میٹر پر رہے گی تاکہ میں زیادہ دباؤ لیے بغیر لطف اندوز ہوسکوں۔

100 میٹرز (9.58سیکنڈز) اور 200 میٹرز (19.19) کا ریکارڈ یوسین بولٹ کے پاس ہی ہے،وہ اولمپکس میں مسلسل تین مرتبہ 100 اور 200 میٹرز کے ساتھ 1002354 میٹر ریلے بھی جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا 2017 میں پلان خود کو مصروف رکھنے اور زیادہ سے زیادہ اپنے شائقین کو محظوظ کرنا ہے۔