18 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ،لاہور سپارٹن نے حنان انٹر پرائزز کو 60 رنز سے ہرا دیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) 18 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے جاری ہیں۔ لاہور سپارٹن نے حنان انٹر پرائزز کو 60 رنز سے ہرا دیا ۔ شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر پہلے کھیلتے ہوئے لاہور سپارٹن نے مقررہ 30 اوورز میں 280 رنز بنائے۔ محمد صدیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنز ناٹ آئوٹ۔ عرفان شاہ 47، ظہیر اقبال 44 اور مدثر راٹھور نے 39 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

حنان انٹر پرائزز کی طرف سے فیصل افتخار نے 3/37، شاہ نواز 1/48 ، عبدالکریم 1/31 اور امجد بٹ نے 1/30 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں حنان انٹر پرائزز 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 220 رنز بناسکی۔ عبدالکریم خان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103، امتیاز میاں 21 اور طارق رومی نے 24 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ لاہور سپارٹن کی طرف سے طاہر سعید نے 2/34، جمیل احمد 2/48، جمیل بھٹی 1/31، حافظ وسیم 1/36 اور عرفان شاہ نے 1/25 وکٹ حاصل کیں۔ صغیر احمد، قیصر خان امپائر جبکہ ظہور عالم سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :