7ء شوبز سمیت دیگر شعبوں میں خوشیاں لائے گا ،نئے سال کی آمد پر فنکاروں کی نیک خواہشات

نیا سال پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بھی بحالی کا سال ہو گا ،حکومت کو ثقافت کی وزارت بھی بحال کر دینی چاہیے

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:17

7ء شوبز سمیت دیگر شعبوں میں خوشیاں لائے گا ،نئے سال کی آمد پر فنکاروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) سال 2016ء کے ختم ہونے کے بعد 2017ء کی آمد پر شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2017ء شوبز کے لئے کامیابیوں کا سال ہوگا ۔اداکارہ ثناء نے کہا کہ میری دعا ہے کہ نیا سال سب لو گوں کے لئے خوشیوں سے بھرپور ہو،جو اہداف ہم 2016ء میں حاصل نہیں کر سکے وہ 2017ء میں ضرور حاصل کریں گے ۔

اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ 2017ء میں ملک میں ہرطرف امن و امان ہو اور خاص طورپر اپنی ان ساتھی اداکارائوں کے لئے د عا گو ہوں جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی تاکہ وہ بھی شادی کر کے اپنا گھر بسالیں ۔ اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ 2017ء یقینا میرے لیے بہترین سال ہو گا کیونکہ نئے سال میں میری ایک فلم ’’شور شرابا ‘‘ریلیز ہو گی جبکہ ایک فلم ’’پیار کی ایف آئی آر ‘‘مکمل ہونے کے بعد ریلیز ہو گی ، اس اعتبار سے یہ سال میرے لیے خوش کن ہوگا ۔

(جاری ہے)

گلو کارہ حمیراارشد ، عارف لو ہار ، عینی طاہرہ ، اداکار شان ، ہدایتکار سیدنور، اداکارہ ہ میرا ، مہوش حیات، روبی انعم ، ہما علی اور ماہ نو ر نے بھی 2017ء کی آمد پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ خدا کر ے کہ اس سال لو ڈ شیڈنگ ختم ہونے کے ساتھ مہنگائی بھی کم ہو جائے اور فلم انڈسٹری کی طرح میوزک اندسٹری بھی پہلے کی طرح فروغ حاصل کر سکے اور فلمی سٹو ڈیوز دوبارہ سے آباد ہوں ۔

ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ 2016ء کو فراموش کر کے ہمیں 2017ء کیلئے ایسی پالیسیاں بنانا ہوں گی جس سے ملک میں امن و امان کے ساتھ ملک ترقی بھی کر ے اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو جائے ۔ ان فنکاروں نے کہا کہ 2016ء میں جو فنکارہم سے جداہوئے ہیں ان کے بلند درجات کیلئے دعاگو ہیں کیونکہ ہم میں سے ایسے ایسے گوہر نایاب چلے گئے ہیں جن کا کوئی متبادل نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ نیا سال پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بھی بحالی کا سال ہو گا ،حکومت کو 2017ء میں ثقافت کی وزارت بھی بحال کر دینی چاہیے تاکہ ہمارے مسائل کم ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :