انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی منگنی کی خبر گرم

جمعہ 30 دسمبر 2016 13:15

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی منگنی کی خبر گرم
رشیکیش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء)اداکار امیتابھ بچن اپنی اہلیہ کے ہمراہ اور معروف بزنس مین انیل امبانی منگل کی دوپہر دیہردون ایئر پورٹ پر پہنچے۔ ایئر پورٹ سے انہوں نے اپنا رخ رشیکیش کے قریب ایک ریزورٹ کی طرف کیا جہاں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما 24دسمبر سے قیام پزیر ہیں۔

(جاری ہے)

ان لوگوں کے وہاں پہنچتے ہی ان افواہوں نے کہ شاید ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی نیو ایئر کیموقع پر منگنی کرلیں، نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔

ویراٹ اور انوشکا کافی عرصے سے متعدد مواقعوں پر ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں البتہ انہوں نے ابھی تک رشتے سے منسلک ہونے کے متعلق کچھ نہیں بتایاہے۔یاد رہے دیہردون وہی جگہ ہے جہاں سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی 2010میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔