اداکارہ فریال گوہر نے تلور کے شکار کی اجازت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 13:09

اداکارہ فریال گوہر نے تلور کے شکار کی اجازت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) اداکارہ فریال گوہر نے تلور کے شکار کی اجازت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ‘درخواست میں کہا گیا ہے کہ تلور کو پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت تحفظ حاصل ہے اور یہ پرندہ نایاب پرندوں کی نسل میں شمار ہو تا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درخواست میں یہ قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ قانون کے تحت جن پرندوں کو تحفظ حاصل ہے۔ان کے شکار کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ درخواسست گزار نے مزید کہا کہ حکومت نے قانون کی نفی کرتے ہوئے قطر کے شاہی خاندان کے افراد کو تلور کے شکار کی اجازت دی ہے۔درخواست میں استدعا کی کہ تلور کے شکار کھیلنے کی اجازت کو کالعدم قرار دیا جائے۔ شکار کی اجازت دینے کے خلاف پہلے ہی دو درخواستیں زیر سماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :