پریانکا چوپڑا بھی مینی کن چیلنج کی دیوانی، ویڈیو جاری

جمعہ 30 دسمبر 2016 13:09

پریانکا چوپڑا بھی مینی کن چیلنج کی دیوانی، ویڈیو جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) بھارتی حسینہ پریانک چوپڑا بھی مینی کن چیلنج کی دیوانی نکلیں، اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ایک منٹ تک اسٹیچو بنی رہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی ایک اور سٴْپر اسٹار مینی کن چیلنج کی دیوانی نکلیں، پریانکا چوپڑا نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ایک منٹ کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔پریانکا چوپڑا ویڈیو میں اسٹیج پر گلوکارہ کے روپ میں ہیں جبکہ ان کے دیگر ساتھی بھی قریب ہی مختلف انداز میں پوز دیتے ہوئے موجود ہیں۔پریانکا کہتی ہیں کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ میں نے اپنی انڈین ٹیم کو ایک منٹ کیلئے کام سے روک دیا۔