بلی ڈانس اکیڈمی لانچنگ تقریب میں شوبز فنکاروں کی کہکشاں

جمعہ 30 دسمبر 2016 13:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) بلی ڈانس اکیڈمی لانچنگ تقریب میں شوبز فنکاروں کی کہکشاں۔ تفصیلات کے مطابق الحمرا کلچرل کمپلیکس ہال نمبر 1 میں ملک کے نامور کوریو گرافر فیاض بلی کی ڈانس اکیڈمی کی لانچنگ تقریب سجائی گئی جس میں ملک کے نامور شوبز ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے‘ موسیقی اور رقص سے سجی اس تقریب میں گلوکار جوجی علیخان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ مختلف رقاصاوں نے اعضا کی شاعری کے رنگ بکھیر کر سماں باندھ دیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور تھیں جنہیں اس موقعہ پر بلی ڈانس اکیڈمی کی طرف سے یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :