سٹرائیکر کارلوس ٹی ویز نے چینی فٹبال کلب جوائن کر لیا

چینی سپرلیگ نے ارجنٹینا کے 32سالہ معروف کھلاڑی کو 84ملین یورو ادا کئے ہیں

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:41

ْ بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) ارجنٹینا کے سٹرائیکر کارلوس ٹی ویز نے چینی فٹبال کلب جوائن کر لیا ہے انہوں نے موکا جونیئر سے شنگھائی شین ہوا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں ، بیونس آئرس کلب نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر اس خبر کی تصدیق کر دی ہے ، شنگھائی گرین لینڈ شین ہوا فٹبال کلب نے ارجنٹینا کلب ایٹلیٹی کو بوکا جونیئرز کیساتھ تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ، کارلوس ٹی ویز نے اب سرکاری طورپر شنگھائی شین ہوا فٹبال کلب جوائن کر لیا ہے ، اس سلسلے میں کسی قسم کی مالیاتی تفصیلات نہیں دی گئیں تاہم ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چینی سپرلیگ نے اس سلسلے میں32سالہ معروف کھلاڑی کو 84ملین یورو ادا کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :