سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین سے متعلق جان کیری کی تجاویز کا خیر مقدم

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:36

سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین سے متعلق جان کیری کی تجاویز کا خیر مقدم
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار ذریعے نے بتایا ہے مملکت نے فلسطینی اسرائیلی تنازع کے حتمی حل کے لیے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذریعے نے بتایا کہ سعودی عرب کا خیال ہے کہ مذکورہ تجاویز بین الاقوامی قراردادوں ، 2002 میں بیروت میں عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں پیش کیے جانے والے امن منصوبے اور 2005 میں مکہ مکرمہ کی اسلامی کانفرنس سے مطابقت رکھتی ہیں، اور فلسطینی اسرائیلی تنازع کے حتمی حل تک پہنچنے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔