ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ریٹائر منٹ لینے کا اشارہ دے دیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:23

ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ریٹائر منٹ لینے کا اشارہ دے دیا

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 دسمبر2016ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائر منٹ لینے کا اشارہ دے دیا ۔ آسٹریلیا کیخلاف میلبورن ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اب مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے،اگر میں پرفارم نہیں کررہاتو ٹیم میں شامل رہنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے ، اگلے 2سے 3روز میں کوئی فیصلہ لے لوں گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی ناقص کارکردگی اورانفرادی فارم نے مصباح کواس فیصلے تک پہنچایا ہے اور وہ سڈنی ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل ریٹائرمنٹ کااعلان کرسکتے ہیں۔