چھٹی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:26

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) چھٹی مینز بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ میں کل ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ لیگ میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کیلئے کوشاں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں چھٹی مینز بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ آسٹریلیا میں جاری ہے اور لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ میں آج ہفتہ کو بھی ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور سڈنی سکسرزکی ٹیمیں ایڈیلیڈ کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو 3 وکٹوں سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 28 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینی گیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں شامل ہیں جو ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 35 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی، لیگ کے سیمی فائنلز 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔