پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے شروع ہوگا

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:26

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، کینگروز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 39 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں اننگز اور 18 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سٹیون سمتھ انجام دیں گے۔ یہ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 4 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :