سوچا نہیں تھا کہ اتنا مایوس کن پرفارم کریں گے: مصباح الحق

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:11

سوچا نہیں تھا کہ اتنا مایوس کن پرفارم کریں گے: مصباح الحق

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 دسمبر2016ء)ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوسرے مقابلے میں بدترین کاکردگی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ سوچا نہیں تھا کہ ہم اتنا مایوس کن پرفارم کریں گے، باکسنگ ڈے ٹیسٹ جیتنے کا کریڈٹ پوری آسٹریلین ٹیم کو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں ہم دباؤ میں تھے ، یہ ایک دلچسپ کھیل تھا اور ہمیں اچھا کھیلنا چاہئے تھا، اظہر علی نے پہلی اننگز میں بہترین بلے بازی کی جس کے باعث ہم نے اچھا سکور کیا لیکن باؤلنگ کے ذریعے آسٹریلیا کو کنٹرول نہ کر سکے،جب تک 20 وکٹیں نہ لے پائیں گے ،اس طرح کی صورتحال ہوتی رہے گی، ٹیسٹ میچ میں بلے بازی اور باؤلنگ دونوں ہی اچھی کرنا پڑتی ہیں ۔

اس میچ میں جیت کا کریڈٹ پوری آسٹریلین ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے ہم سے زیادہ اچھا کھیل پیش کیا۔