فلموں کے انتخاب کے معاملے میں بہت محتاط ہوں،الیانا ڈی کروز

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:13

فلموں کے انتخاب کے معاملے میں بہت محتاط ہوں،الیانا ڈی کروز
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے کہا ہے کہ فلموں کے انتخاب کے معاملے میں بہت محتاط ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں سکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں اور اس معاملے میں بہت محتاط ہوں، انہوں نے کہا کہ میں بہت سی بھارتی اور سائوتھ فلموں میں کام کرچکی ہوں ، انہوں نے کہا کہ میں کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتی اور صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں، انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے وقت میری عمر صرف 18 برس تھی، انہوں نے کہا کہ بہت کم وقت میں نے کامیابیاں حاصل کی ہیں جسے برقرار رکھنا چاہتی ہوں۔