ڈوری کا ایکشن،کمائی میں کیپٹن امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

والٹ ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم نے 50 ارب، 97 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:02

ڈوری کا ایکشن،کمائی میں کیپٹن امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) ڈوری کے ایکشن نے کمائی میں کیپٹن امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اینی میٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری نے سال 2016ء میں سب سے زیادہ پیسے کمائے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دلکش مچھلیوں کا جادو ایسا چلا کہ سپر ہیرو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

ماں باپ سے بچھڑی حسین مچھلی ڈوری کی کہانی باکس آفس پر ایسی چھائی کہ سال کی سب سے زیادہ کمائو پوت فلم کہلائی، والٹ ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم نے 50 ارب، 97 کروڑ سے زیادہ کمائے۔

کیپٹن امریکہ کو کمائی کی دوڑ میں دوسرا نمبر ملا، والٹ ڈزنی کی سپر ہیرو ایکشن فلم کیپٹن امریکہ سول وار کے کھاتے میں 42 ارب،77 کروڑ روپے سے زیادہ پیسے جمع ہوئے ۔یونیورسل اسٹوڈیوز کی این میٹڈ فلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس38 ارب،61 کروڑ سے زیادہ کماکرنوٹ سمیٹنے میں تیسرے نمبر پر رہی ۔

متعلقہ عنوان :