ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے منگنی کی خبروں کی تردید کردی

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:48

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے منگنی کی خبروں کی تردید کردی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 دسمبر2016ء) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے منگنی کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ نئے سال کے آغاز پر انوشکا شرما سے منگنی نہیں کررہے ہیں ، وہ جب بھی ایسا کوئی فیصلہ کریں گے تو اپنے مداحوں کو ضرور بتائیں گے ۔

(جاری ہے)

کوہلی نے میڈیا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ نیوز چینل آپ کو جھوٹی خبریں بتانے اور کنفیوز رکھنے سے باز نہیں رہ سکتے اس لیے ہم نے اس معاملے پر آپ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نئے سال کے آغاز پر منگنی کرنے جارہے ہیں ۔