کراچی ، ملیر سے میاں بیوی اور خاتون کی لاشیں برآمد، سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) کراچی میں ملیر کے علاقے میں گھر سے میاں بیوی اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں علاقہ مکینوں نے پولیس کو گھر میں لاشیں موجود ہونے کی اطلاع دی جس پر پولیس نے موقعہ پہنچ کر گھر سے 3 لاشیں برآمد کیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاشوں میں 2 خواتین اور ایک مرد کی لاش ہیں جن میں سے 2 میاں بیوی ہیں جن کی شناخت غلام مرتضیٰ اور فوزیہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تیسری خاتون کی شناخت امام زیدی کے نام سے ہوئی جن کی عمر 50 سال ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کو سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا جس کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ گھر میں اس کے علاوہ چار بچے بھی موجود تھے جو کئی گھنٹوں تک لاشوں سے لپٹ کر روتے رہے، بچوں کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے واقعے کو ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے کرہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :