ہری پور میں کوچ اور ہائی روف میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:28

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) ہری پور میں بلدھیر کے قریب مسافر کوچ اور ہائی روف کے درمیان تصادم سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہری پور کے علاقے بلدھیر میں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ اور ہائی روف میں تصادم ہو گیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں ایک بچے سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی بھی دم توڑ گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر تو تیز رفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :