عجمان: غیر ملکی شہری ملٹی لیول پارکنگ سے تیز رفتاری کے باعث کار سمیت گر کر جاں بحق

جمعہ 30 دسمبر 2016 10:43

عجمان: غیر ملکی شہری ملٹی لیول پارکنگ سے تیز رفتاری کے باعث کار سمیت ..

عجمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،30دسمبر 2016): عجمان کی ملٹی لیول پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے لیے اوپری منزل پر جانے والا افریقی شہری تیز رفتاری اور کنٹرول کھوجانے کے باعث پارکنگ کی دیوار توڑتے ہوئے کار سمیت نیچے آگرا ۔ افریقی شہری نیچے گرتے ہی موقع پر چل بسا۔

(جاری ہے)

عجمان پولیس کنٹرول روم حکام کا کہناہے کہ انہیں تین بجے دوپہر کو اس حادثے کی اطلاع ملی ،جائے حادثہ پہنچنے سے پہلے ہی مذکورہ شخص چل بسا تھا۔عجمان پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ پارکنگ لاٹ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی جانچ پڑتال کے لیے فرانزک نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں ۔دیکھنے یہ ہو گا کہ افریقی شہری کار سمیت نیچے کیسے آگرا ۔