ہری پور میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم ،7مسافر جاں بحق

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) ہری پور میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجہ میں 7مسافر جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کی صبح ہری پور کے نواحی علاقے بال ڈھیر میں تیز رفتار مسافر کوچ وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں7 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے جاں بحق افراد کی نعشیں قریبی ہسپتال میں منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :