آسٹریلوی ٹیم ہوم ٹیسٹ سیریز میں گزشتہ 52 برس سے پاکستان کے خلاف ناقابل شکست

کینگروز 8 میں فتح یاب رہی اور 3 سیریز ڈرا ہوئیں

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) آسٹریلوی ٹیم ہوم ٹیسٹ سیریز میں گزشتہ 52 برس سے پاکستان کے خلاف ناقابل شکست ہے۔ کینگروز نے کل 11 سیریز میں سے 8 میں کامیابی حاصل کی جبکہ تین سیریز ڈرا رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 1956ء سے 2015ء تک مجموعی طور پر 22 ٹیسٹ سیریز کھیلی گئیں جن میں کینگروز حاوی رہی اور اس نے 11 سیریز جیتیں جبکہ پاکستان کے ہاتھ 6 سیریز آئیں اور 5 ڈرا ہوئیں لیکن گرین شرٹس گزشتہ 52 برسوں سے آسٹریلوی سرزمین پر میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی، پاکستان نے 1964-65ء سے 2009-10ء تک مجموعی طور پر آسٹریلیا کے 11 دورے کئے، 11 سیریز میں سے کینگروز ٹیم 8 میں فتح یاب رہی جبکہ تین سیریز برابری پر ختم ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :