کرکٹ آئرلینڈ کا 2017ء کیلئے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:09

کرکٹ آئرلینڈ کا 2017ء کیلئے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) کرکٹ آئرلینڈ نے سال 2017ء کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی، ایڈجائس اور نیل اوبرائن بھی دوبارہ کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آئرلینڈ پرفارمنس ڈائریکٹر رچرڈ ہولڈزورتھ نے سینٹرل کنٹریکٹس کے مطابق آئندہ دو برس کے دوران ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ حاصل کرنا ہدف ہے اسلئے ہم نے بہترین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس سے نوازہ ہے، جان اینڈرسن، اینڈریو بلبرائن، پیٹرچیس، جارج ڈوکریل، ایڈجائس، اینڈریو میک برائن، جیکب ملڈر، کیون اوبرائن، سٹورٹ تھامسن اور کریگ ینگ کو اے کیٹگری جبکہ بیری میکارتھے، ٹم مرتگ، نیل اوبرائن، ولیم پورٹرفیلڈ، سٹورٹ پونٹر، بائڈ رینکن، پال سٹرلنگ، گریگ تھامسن اور گیری ولسن کو بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :