بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری کو کھیلا جائیگا

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:09

وشاکاپٹنم ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری کو پونے میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل بھارت نے مہمان ٹیم پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 4-0 سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 19 جنوری 2017ء کو کٹک میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری 2017ء کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری 2017ئ کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 29 جنوری 2017ئ کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری 2017ئ کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :