نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کلکھیلا جائے گا

میزبان ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:08

نیلسن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل ہفتہ کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں کیویز نے 77 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ نیلسن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کیویز نے بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف 67 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

کیویز قائد کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور وہ مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فتح پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم بنگلہ دیشی ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے 31 دسمبر کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :