انٹر یونیورسٹیز ویمن ٹینس چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) انٹر یونیورسٹیز ویمن ٹینس چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی جبکہ لاہور کالج ویمن یونیورسٹی اور اقراء یونیورسٹی کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد ٹینس کورٹ میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پنجاب یونیورسٹی نے لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کو 2-1 سے شکست دے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں اقراء یونیورسٹی نے آئی سی بی ایس کو 2-0 سے ہرا دیا،ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہائرایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل فیصل بٹ تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ بھی موجود تھے،آرگنائزنگ سیکرٹری روبینہ انصر نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ یونیورسٹیز کی ٹیموں نے حصہ لیا جن کو چارگروپوں میں تقسیم کیا گیا۔