سوات سپر فٹ بال لیگ میں کمبل یونائیٹڈ نے عبداللہ یونائیٹڈ کو3-1 گول سے ہرا دیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) سوات سپر فٹ بال لیگ میں کمبل یونائیٹڈ نے عبداللہ یونائیٹڈ کو 3-1 گول سے ہرا دیا، کبل گرائونڈ سوات میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک کمبل یونائیٹڈ کوعبداللہ یونائیٹڈ کے خلاف دو گول کی برتری حاصل تھی،دوسرے ہاف میں عبداللہ یونائیٹڈ نے ایک گول جبکہ کمبل یونائیٹڈ نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-1 گول سے جیت لیا، پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ کمبل یونائیٹڈ کی طرف سے گل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے پانچ منٹ بعد عمر سید نے دوگول کرکے مقابلہ دگناہ کر دیا، دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں عبداللہ یونائیٹڈ کے ایوب نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا اور 20 ویں منٹ میں کمبل یونائیٹڈ کے حمیداللہ نے گول کرکے مقابلہ 3-1 گول کر دیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا، ریفریز کے فرائض عدنان، رشید اقبال قاری اور رحیم اللہ نے انجام دیئے، اس موقع پر رکن تحصیل کونسل اور مانیار فٹ بال کلب کے سیکرٹری حاجی نواب خان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

لیگ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں شامل کیا گیا ہے گروپ اے میںمیں عوامی سٹار، عبداللہ لائینز،کبل یونائیٹڈ، سمبٹ یونائیٹڈ اور اقبال سٹارز جبکہ گروپ بی میں سیدو زلمی، سوات سونامی، سوات ریڈ، دلاور بانڈی، شہباز سٹارز شامل ہیں۔ لیگ میں (آج) ہفتہ کو اقبال سٹارز اور سمبٹ یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :