اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل ہفتہ سے ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ، اسلام آباد شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلا کوارٹر فائنل میچ ایورگرین کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی 20 ٹیموں نے حصہ لیا جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جن میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، ایورگرین کلب، اکبر کلب ، سی ڈی اے کلب، راوی کلب، ہماکلب، مہران کلب اور روور کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔