پاکستان بیس بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل ہوگا

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل ہفتہ کو لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے بتایا کہ اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اجلاس میں گذشتہ برس کی رپورٹ پیش کی جائے گی اورآئندہ سال کی سرگرمیوں کا اعلان کیا جائے گا، ان کے علاوہ 13ویں ویسٹ ایشیاء بیس کپ جو کہ 25 فروری سے یکم مارچ تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے بیس بال گرائونڈ پر کھیلا جائے گا، اجلاس کے انتظامات کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی، ٹورنامنٹ میں پانچ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیںگی جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ ایران ، سری لنکا، نیپال اور عراق شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :