پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا اجلاس کل ہوگا

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل ہفتہ کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کریں گے۔ اجلاس میں گذشتہ ایک سال کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ اجلاس میں 3 جنوری سے لاہور میں شروع ہونے والی تیسری قومی خواتین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد ، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں پاکستان ریلوے چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :