جدہ: نجی شعبے کے سنٹرز میں 183,000سعودی شہریوں کو تربیت فراہم کی گئی

جمعہ 30 دسمبر 2016 09:50

جدہ: نجی شعبے کے سنٹرز میں 183,000سعودی شہریوں کو تربیت فراہم کی گئی

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،30دسمبر2016): سعودی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کوآپریشن ( ٹی وی ٹی سی ) کی طرف سے جاری کیئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق سال 2016میں نجی شعبے میں کھولے گئے مختلف سنٹرز میں 183,000سعودی نوجوانوں نے تربیت حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی وی ٹی سی کے ترجمان فہد العطیبی کا کہناہے کہ سعودی عرب میں کُل 945تربیت انسٹی ٹیوٹ ہیں۔دارلحکومت ریاض میں 33فیصد ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، مکہ میں 32فیصد ، اور مشرقی صوبے میں 15.4فیصد ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہیں۔سعودی نوجوانوں نے جن شعبوں میں تربیت حاصل کی ان میں ٹریول اینڈ ٹوررزم ، جیولوجی ، آئل اینڈ گیس، میڈیا ، بیوٹی سیلون ، کپڑوں کی ڈیزائننگ، اور مینجمنٹ شامل ہے ۔عطیبی کا زمزید کہناتھا کہ 23تربیتی دفاتر ہیں ۔