ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی تیاری شروع کردی،نجی شعبے سے ٹیکس تجاویز طلب

جمعرات 29 دسمبر 2016 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی تیاری کا کام شروع کرتے ہوئے نجی شعبے سے ٹیکس تجاویز طلب کرلیں۔ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل دوہزار سترہ اٹھارہ کی تیاری شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایف بی آر نے پندرہ جنوری دوہزار سترہ تک نجی شعبے سے بجٹ تجاویز طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ بجٹ تجویز کے ساتھ اس کی منطق اور اس کے اثرات بھی تحریری طور پر لکھ کر بھیجے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ایف پی سی سی آئی(کراچی،اسلام آباد اور لاہور)سمیت دیگر تمام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، اسٹاک ایکس چینجز، آل پاکستان بار ایسوسی ایشن، پاکستان بزنس کونسل، امریکن بزنس کونسل آف پاکستان، آل پاکستان یونائیٹڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹس سمیت دیگر تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ پندرہ روز میں اپنی بجٹ تجاویز غور کیلئے ار سال کردیں۔