بھارتی ہیکروں نے الیکشن کمیشن پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ،ترنگااور بندے ماترم لگا دیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:17

بھارتی ہیکروں نے الیکشن کمیشن پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ،ترنگااور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ، بھارتی ہیکروں نے ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھارتی جھنڈا اور بندے ماترم لگا دیا،الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف خان ادارے کی ویب سائٹ ہائیک ہونے کے حوالے سے لاعلم نکلے اور کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستان کے انتہائی اہم ادارے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ہیکروں نے ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھارتی جھنڈا، بندے ماترم اور بھارتی فنکاروں کی تصاویر لگا دیں ۔ دوسری جانب آئی این پی کی جانب سے رابطہ کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر میڈیا الطاف خان اپنے ہی ادارے کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے حوالے سے لاعلم نکلے اور کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز کا کہنا تھا کہ بھارتی ہیکرز نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کو ہیک کیا ہے ہم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا سارا ڈیٹا محفوظ کرلیا ہے بہت جلد الیکشن کمیشن آف کی ویب سائٹ دوبارہ بحال کر دی جائے گی ۔