اسلام آباد،الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ بھارتی ہیکرنے ہیک کرلی

الیکشن کمیشن کاسارا ڈیٹامحفوظ ہے،خضر عزیز

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ بھارتی ہیکرنے ہیک کرلی ہے ،تاہم الیکشن کمیشن کاسارادیٹامحفوظ ہے، نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ڈی جی آئی ٹی خضرعزیزنے کہاہے کہ بھارتی ہیکرنے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک کرلی ہے، جسے دوبارہ پروفیکٹ کرنے کیلئے سروس پروائیڈرسے رابطہ کیاگیاہے اورامیدہے کہ جلدہی ویب سائٹ بحال ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ویب سائٹ ہیک ہونے کے باوجودالیکشن کمیشن کاساراڈیٹامحفوظ ہی۔(یاسرعباسی)