ملکی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،چوہدری ارمغان سبحانی

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:13

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ میاں برادران کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے ۔ مخالفین حکومت کے خلاف سازشیں کر کے حکومتی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں ۔ عوام کے معیار زندگی کو بلند کر کے حکومت نے اپنا آئینی و اخلاقی وعدہ پورا کر دیا ہے ۔

مخالفین کو چاہیے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ترقی کا طریقہ سیکھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا ہمیشہ یہ مؤقف رہا ہے کہ قومی ایشوز کو سڑکوں اور چوراہوں پر طے کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کے فورم پر طے کئے جائیں۔ پاکستان کے عوام سیاسی طور پر انتہائی باشعور ہو چکے ہیں اور محض شہیدوں اور اسلاف کے خون کی سیاست کرنے والوں کی بجائے کارکردگی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت عوام کے حقوق کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور انشاء اللہ عوام کی خدمت کاسفر جاری رکھیں گے اور عوام کی خدمت کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے آئندہ انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہو کر عوام کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :