چاروں صوبائی دارلحکومتوں کیلئے ریل بیسڈ ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا: احسن اقبال

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 دسمبر 2016 21:56

چاروں صوبائی دارلحکومتوں کیلئے ریل بیسڈ ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو  پاک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء) احسن اقبال نے بتایا ہے کہ چاروں صوبائی دارلحکومتوں کیلئے ریل بیسڈ ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا ہے کہ لاہور کے بعد پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں بھی ریل بیسڈ ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چینی حکومت کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا اور کراچی، پشاور اور کوئٹہ کا دورہ کرنے کے بعد منصوبے کو حتمی شکل دے گا۔

متعلقہ عنوان :