جامعہ کراچی، داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی میں داخلہ فہرستوں اور کلیم فہرستوں کی داخلہ فیس (کل جمعہ کو بھی جمع کرائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ تمام داخلہ فہرستوں اور کلیم فہرستوں کی داخلہ فیس (آج) جمعہ کو بھی جمع کرائی جاسکتی ہے۔ ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں / کلیم فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں صبح 9:30 تادوپہر01:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :