جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا سابق ناظم امتحانات سید جمال الدین کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے جامعہ کراچی کے سابق ناظم امتحانات سید جمال الدین کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دریں اثناء آفیسرزویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹر ی محمد عارف ودیگر عہدیداران ، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ضیاء الحق و دیگر عہدیداران اورسیرت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن نے بھی دلی تعزیت کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :