سوئی میں ایف سی بی پی ایس کی طرف سے سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:11

سوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) سوئی میں ایف سی بی پی ایس کی طرف سے سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایسٹ امجد علی ستی تھے۔تقریب میں ایف سی سوئی رائفلز کے آفیسران کے علاوہ ڈسٹرکٹ چیئرمین غلام نبی شمبانی، چیف موندرانی محمد بخش،عطاء اللہ کلپر، قربان بگٹی میرمحمد بگٹی، معتبرین شہراور بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں بچوں نے مارچ پاس کیااور مہمان خصوصی کو سلامی دی۔

(جاری ہے)

بعد میں بچوں نے خوبصورت پی ٹی شو پیش کرتے ہوئے مختلف کرتب دکھائے۔بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ریسز اور رسہ کشی شامل تھا۔اس کے علاوہ بچوں نے مختلف علاقائی رقص پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر کمانڈرایسٹ امجد علی ستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے کھیلوں کے مقابلے کا مقصدبچوں میں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ جسمانی نشوونماء بھی کرنا ہے۔ اس قسم کے کھیلوں کے پروگرام کے انعقادسے سوئی میں ایک پرامن ماحول کا پیغام جاتا ہے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے۔آخر میں مہمان خصوصی نے مختلف کھیلوں کے مقابلے جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :