پارلیمنٹ میںعوام کے مسائل کی نشاندہی کیلئے پشتونخوامیپ نے موثر انداز میں نمائندگی کی ہے، نسیمہ حفیظ پانیزئی

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کی رہنماء و رکن قومی اسمبلی محترمہ نسیمہ حفیظ پانیزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ میںعوام کے مسائل کی نشاندہی اور اس کے حل کیلئے پشتونخوامیپ نے موثر انداز میں نمائندگی کی ہے ۔ چشمہ ڈیرہ اسماعیل خان ژوب لائن کی منظوری ،زراعت کی بحالی ، پانی کے زیر زمین سطح بلند کرنے کیلئے ڈیموں کی تعمیر سمیت دیگر اہم مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے حل کیلئے فوری اقدامات پرزور دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے عوام کے اجتماعی مسائل کی بروقت اور ہر فورم پر نشاندہی کرتے ہوئے اس کے حل کیلئے فوری اقدامات پرزور دیا ہے ۔ پارلیمنٹ کے فورم پر موثر انداز میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف قرادادیں پیش کرکے اس پر عملدرآمدکیلئے کوشش کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چشمہ ڈیرہ اسماعیل خان ژوب بجلی کے ٹرانسمیشن لائن کی منظوری پشتونخوامیپ کے تمام پارلیمانی ممبران اور کارکنوں کی جدوجہد کا صلہ ہے جس کیلئے پارٹی نے جنوبی پشتونخوا میں خصوصی تحریک چلائی اور انتخابات کے موقع پر عوام سے کیئے گئے ایک اوروعدے کی پاسداری کی گئی ہے جس پر تمام کارکنان زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چشمہ ڈیرہ اسماعیل خان ژوب ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل اپریل 2018تک متوقع ہے اس منصوبے کیلئی6ارب سے زائد کی رقم کی ضرورت ہے لیکن 2016-17کے وفاقی بجٹ میں چشمہ ڈیرہ اسماعیل ژوب ٹرانسمیشن لائن بشمول 220kvذیلی سٹیشن کیلئے صرف 500ملین مختص ہوئی ہے ۔ اس اہم منصوبے کے پی سی 1-کو جلد از جلدتیاری کرکے ٹینڈرکیا جائے اور اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس اہم منصوبہ سے ہمارے عوام استفاد حاصل کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے لیکن طویل خشک سالی اور ماضی کے حکومتوں میں زراعت کے بچائو کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیئے گئے اور دوسری طرف رہی سہی کسر لوڈ شیڈنگ نے پوری کردی جس کے باعث ہمارے زمیندار ، ٹھیکیدار شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی سطح پر مختلف اضلاع میں چھوٹے بڑے ڈیمز تعمیر کیئے جارہے ہیں تاکہ پانی کو ذخیرہ کرکے زیر زمین پانی کی سطح بلند کی جاسکے اس سلسلے میں وفاقی حکومت طویل خشک سالی اور پانی کی زیر زمین سطح کو بلند کرنے کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے تاکہ زراعت کے بچائو کو ممکن بنا کر عوام کے ذریعہ معیشت کو بحال کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :