ڈپٹی کمشنر شانگلہ کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ، افتخار عالم پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ میں تعینات

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ کلیم اللہ خان کو تبدیل کر کے انہیں بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا ہے جبکہ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر افتخار عالم (پی اے ایس۔بی ایس۔

(جاری ہے)

18) کو فوری طور پر عوامی مفاد میں چیف سیکرٹری کے دفتر میں پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت کوآرڈینیٹر تعینات کیا ہے جبکہ پی ایم اینڈ آر یو کے ڈپٹی کو آرڈینیٹر محمد علی بخاری(پی اے ایس۔

بی ایس۔18) کو اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔