ایف آئی اے نے اہم حکومتی اور عدالتی شخصیات کی جعلی تصویر سوشل میڈیا پر چلانے پر کارروائی شروع کردی

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) ایف آئی اے نے اہم حکومتی اور عدالتی شخصیات کی جعلی تصویر سوشل میڈیا پر چلانے پر کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اداروں کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کرنیوالے عناصر تک رسائی کیلئے ایف آئی اے نے عدالتی حکم نامہ حاصل کرلیا جس کی روشنی میں ایف آئی اے نے مختلف سوشل میڈیا انتظامیہ کو معلومات کی فراہمی کی باقاعدہ درخواست کی ہے، ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے قومی اداروں کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی اے کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کے پس پردہ محرکات کو بے نقاب کیا جا سکے اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :